لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے پروکیورمنٹ رولز(پیپرا) میں ترمیم کی آڑ میں قومی و علاقائی اخبارات میں ٹینڈر نوٹس (آئی پی ایل) اشتہارات کی بندش کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔ پیپرا رولز میں ترمیم اخبارات کے معاشی قتلکی سازش ہے،صحافتی اداروں کیہزاروں کارکن بے روز گار ہوجائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پیپرا رولز میں اس ظالمانہ ترمیم کو فوری واپس لیں ۔ اس تشویش کا اظہار اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ شرکاء نے اس پراتفاق کیا کہ اہم مسئلے پر چار نکاتی حکمت عملی کے تحت تمام اخباری ، صحافتی و کارکن تنظیموں بشمول سی پی این ای ، لاہور پریس کلب، پی ایف یو جے کے نمائندوں پر مشتمل ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جائیگی اور ہر پلیٹ فارم پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔