کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی اور ٹریفک معطل کرنے کے 2 مقدمات میںحلیم عادل شیخ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔پیرکوجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سپر ہائیوے پر ہنگامہ آرائی اور ٹریفک معطل کرنے کے 2 مقدمات میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ بری ہونے والوں میں حلیم عادل شیخ، وقا، علی دوست اور عمر شامل ہیں۔ خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ ملزمان پر مفروضوں کی بنیاد پر مقدمات بنائے گئے۔ ملزمان پر امن احتجاج کیا تھا۔ پولیس آج تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ و دیگر کیخلاف سچل پولیس نے 2023 ء میں مقدمات درج کیئے تھے۔سرکاری وکیل نے موقف دیا اپنایا تھا کہ ملزمان نے بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر سپرہائی وے بلاک کیا تھا۔ ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹریفک رکوا دیا تھا۔
سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی اور ٹریفک معطل کرنے کے 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ و دیگربری
Oct 29, 2024