وزیراعلیٰ نے حیات آباد میں فیکٹری میں آتشزدگی کے معاملے پر چیف  سیکرٹری کو انکوائری کیلئے خط لکھ دیا 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے حیات آباد فیکٹری میں آتشزدگی کے معاملے پر چیف سیکرٹری کو خط لکھ  دیا۔ خط میں وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ پر تشویش ہے۔ وجوہات معلوم کی جائیں کیا انڈسٹریل یونٹ کی مینجمنٹ نے ریلیف سمیت مختلف محکموں کی ہدایات پر عمل کیا تھا؟ کیا کسی ادارے کی کوتاہی سے یہ واقعہ پیش تو نہیں آیا ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کیلئے تجاویز دی جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن