حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹھٹھی بہلول کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں میاں ‘بیوی اور کمسن بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ عبدالرحمن اپنی بیوی شہناز بی بی بی اور کمسن بیٹے حسن علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لاہور سرگودھا روڈ پر جارہا تھا کہ اس دوران سامنے سے آنے والی بس نے موٹر سائیکل کوٹکر دے ماری۔ جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن، اسکی بیوی شہباز اور بیٹا حسن علی تینوں جاںبحق ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔