سلمان اکرم راجہ اور سردار مصروف  کی عبوری ضمانت میں توسیع

Oct 29, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور سردار مصروف کی عبوری ضمانت میں22  نومبر تک توسیع کر دی جبکہ اشتیاق احمد نے پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دئیے جانے پر درخواست ضمانت واپس لے لی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ، سردار مصروف اور اشتیاق احمد اپنے وکلاء نیاز اللہ نیازی، آمنہ علی اور عنصر کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، وکیل اشتیاق اے خان کو پولیس نے مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا، جس پر اشتیاق اے خان نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

مزیدخبریں