اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ نامزد سفراء نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ صدر مملکت نے سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ غیر ملکی سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی طور پر سود مند، دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں، سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔