شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے (ن) لیگ نے میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ہمیشہ مثبت و تعمیری کردار ادا کیا ہے اب بھی وفاق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اور خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کی جارہی ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانا پارٹی قیادت کی ترقی پسند سوچ کا ثبوت ہے ۔پنجا ب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اورآٹا سب سے سستا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر گزرتے دن کیساتھ اپنے اقدامات سے ثابت کررہی ہیں کہ وہ حقیقی عوام دوست لیڈر اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔