غزہ مارچ مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24افراد کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) غزہ مارچ پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 افراد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں فلسطین کے حق میں احتجاج ’’غزہ مارچ‘‘پر گرفتار مظاہرین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں میں ہوئی۔ عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 افراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10/ 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ واضح رہے کہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی سفارت خانے کی جانب غزہ مارچ کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن