پولیس وین سے فرار کی مبینہ کوشش، 86ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا 

Oct 29, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پولیس وین سے فرار ہونے کی مبینہ کوشش کرنے والے86  ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز ملزموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزموں میں2  ایم پی ایز،34  پولیس اہلکار،42 ریسکیو اہلکاروں سمیت86  افراد نامزد ہیں۔ ملزموں کے وکیل انصر کیانی نے پیش ہو کر کہا کہ یہ وہ لوگ جن کو مقدمہ نمبر906  اور909  میں ضمانتیں آپ نے دی تھیں، اس دن ضمانتیں دیتے وقت دو ہزار روبکاریں دستخط کئے۔ ضمانتوں کے بعد مقدمہ نمبر465  میں شناخت پریڈ کے لئے لائے، عدالت نے انہیں ڈسچارج کر دیا۔ عدالت کی جانب سے ڈسچارج ہونے پر پولیس نے کہا جیل لے کر جائیں اور انہیں چھوڑیں گے، کچہری میں بھی بخشی خانہ میں بند کیا اور اے ٹی سی عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔ گاڑی میں بند رکھا ہے، چار دیگر لوگ وہ گرفتار کئے جو کچھ ملزموں کے رشتہ دار ہیں۔

مزیدخبریں