کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئین سے نگران حکومتوں کے آپشن کو باہر نکال دینے کا مطالبہ کردیا۔پیرکوکراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نگران حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،ٓئین سے نگران حکومت کا آپشن نکال دینا چاہیے۔ نگران حکومت کے دور میں مسائل پیدا ہوئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ نہیں جانتا۔ ماضی میں ایک خط نہ لکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا۔ پیپلز پارٹی ایسی چیز کی حمایت نہیں کرے گی جس سے کسی کے حقوق تلفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ارسا کے غلط فیصلے کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے، میں نے ڈپٹی وزیراعظم اور دیگر کو فیصلہ واپس لینے کیلیے خط لکھا، یہ معاملہ سی او ڈی میں بھی موجود ہے۔
آئین سے نگران حکومت کا آپشن نکال دینا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ
Oct 29, 2024