اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹنگ پریس لگا لیں جتنی ترمیمیں چھاپنی ہیں چھاپ لیں یہ بوگس اسمبلی ہے، ہاؤس مکمل نہیں ہے، ابھی تو دیکھیں ان کے حقائق سامنے آئیں گے۔