اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )امریکی ریپبلکن پارٹی کے رہنماء اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ملکی معیشت کی بہتری کے لئے امریکہ یا کسی اور ملک کی جانب دیکھنے کی بجائے خود بھی محنت کریں‘ٹرمپ الیکشن جیت کر بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے۔اگرڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تودنیا میں جنگیں بندکراکے معیشت کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے۔ ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولرووٹ حاصل نہیں کر سکے تھے اور الیکٹرورل ووٹ کے ذریعے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم اس بارپاپولر ووٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو پڑ رہا ہے‘سات سوئنگ سٹیٹس نے گذشتہ چھ الیکشنرمیں جس امیدوارکوجتوایاوہ صدرمنتخب ہوا ہے ‘ اگرڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تودنیا میں جنگیں بندکرکے معیشت کی بہتری کیلئے کام کرینگے ۔
پاکستان اپنی معیشت بہتر کرنے کیلئے خود محنت کرے: ساجد تارڑ
Oct 29, 2024