کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ساتھی فیکٹری ورکر نے 15 سالہ ساتھی کو زیادتی کے بعد کمپریسر سے ہوا بھرکر سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی فیکٹری ملزم شہروز نے اپنے ساتھی فیکٹری ورکر 15 سالہ حسن علی سے زیادتی کی اور اس کے بعد ملزم نے حسن علی کے پیچھے سے کمپریسرکے پائپ سے ہوا بھر دی۔ جس سے حسن علی کی حالت بگڑگئی۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم کو گرفتارکر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔