اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے مضبوط شپنگ انڈسٹری کی ضرورت ہے‘وائس ایڈمرل احمد سعید نے وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی‘ وائس ایڈمرل احمد سعید نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع شپنگ ہب بننے کے لیے مثالی ہے،شپنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینا ضروری ہے، ، جام کمال خان نے کہا کہ شپنگ سیکٹر کی ترقی سے 70 سے زائد دیگر شعبے مستفید ہوں گے ،پاکستان کا شپ بریکنگ سیکٹر عالمی تجارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے،حکومت شپنگ سیکٹر کی ترقی میں مدد کے لیے پرعزم ہے، ملاقات میںپاکستان کو عالمی تجارتی راہداری بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت این ای ڈی بی کی پہلی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر تجارت نے کہا کہ صوبوں کی جانب سے لگائے گئے انفراسٹرکچر سیس کے برآمدات پر منفی اثر ات ہوئے ۔