ماحولیاتی چیلنجز صلاحیتوں سے متجاوز، عالمی تعاون فوری درکار: احسن اقبال 

Oct 29, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی کوپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کی ماحولیاتی خطرات کے حوالے سے نازک صورتحال پر روشنی ڈالی۔ حالیہ سیلاب کے تناظر میں پاکستان کو ماحولیاتی لچک اور مطابقت کی اولین صفوں میں بطور کیس سٹڈی پیش کیا۔ کہ ان چیلنجز کی وسعت ہماری صلاحیتوں سے تجاوز کرتی ہے، جس کے لیے فوری عالمی تعاون درکار ہے، کوپ 2024ء کے تناظر میں، احسن اقبال نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پالیسی اقدامات کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طارق فاطمی، معاون خصوصی برائے خارجہ امور ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، (ایس ڈی پی آئی) رومینہ خورشید عالم، کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون اور وزارت خارجہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں