گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بااثر ملزمان نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے وکیل کو زخمی کردیا۔ وکلاء برادری کا شدید احتجاج، روڈ بلاک ، سی پی او آفس میں گھس کر نعرے بازی بھی کی گئی۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ گوندلانوالہ چوک کے قریب گزشتہ روز بااثر ملزمان عادل اور اعجاز نے ساتھیوں کے ہمراہ جھگڑے کے دوران عادل اعظم ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔مضروب کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضاتنویر سپرا نے وکلا سے مذاکرات کیے۔ یقین دہانی پر وکلاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔
گوجرانوالہ:بااثرملزموں کی جھگڑے کے دوران فائرنگ ،وکیل زخمی
Oct 29, 2024