حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی زیر قیادت بناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کی بچیوں کی شادیوں اور کفن و دفن کے 200کیسز کی منظوری دے دی گئی ۔ بناولنٹ فنڈ بورڈ نے ان تمام کیسز کے لیے89 لاکھ 40ہزار ورپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری بورڈ حمد اللہ ، سی ای او ایجو کیشن نازیہ شہزادی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی بچیوں کے شادیوں کے53لاکھ 35ہزار مالیت کے 97کیسز جبکہ کفن دفن کے 36لاکھ سے زائد مالیت کے 103کیسز کی منظوری دی گئی ۔