حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت بناولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس 

Oct 29, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی زیر قیادت بناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کی بچیوں کی شادیوں اور کفن و دفن کے 200کیسز کی منظوری دے دی گئی ۔ بناولنٹ فنڈ بورڈ نے ان تمام کیسز کے لیے89 لاکھ 40ہزار ورپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری بورڈ حمد اللہ ، سی ای او ایجو کیشن نازیہ شہزادی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی بچیوں کے شادیوں کے53لاکھ 35ہزار مالیت کے  97کیسز جبکہ کفن دفن کے 36لاکھ سے زائد مالیت کے 103کیسز کی منظوری دی گئی ۔ 

مزیدخبریں