وفاقی اور صوبائی بیوروکریٹس کے 25رکنی وفد کا گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی اور صوبائی بیوروکریٹس کے 25رکنی وفد نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل معراج انیس عارف نے کی ۔ دورے کا مقصد گوجرانوالہ کی صنعتی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا اس موقع پر معراج انیس عارف نے جی،بی،سی کی جانب سے قائم کردہ میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کو خاص طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست قدم ہے جو گوجرانوالہ کے تمام صنعتوں کو ایک چھت تلے پیش کرتا ہے، ہمارا گوجرانوالہ آنے کا مقصد سرکاری افسران کو کاروباری برادری کے ساتھ جوڑنا اور انہیں حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ بہتر پالیسی سازی کے ذریعے کاروباری برادری کی حقیقی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن