کامونکی:اسسٹنٹ کمشنر کا لیڈی پارک اور مختلف علاقوں کا علی الصبح دورہ 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد کا شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اورلیڈی پارک کا علی الصبح دورہ۔صفائی کی صورتحال اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اْنہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کچراکوڑے دونوں میں پھینکیں پلاسٹک بیگز و دیگر اشیاء کو نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں تا کہ صفائی سے متعلقہ مسائل سے بچا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن