عدلیہ کی سیاست میں مداخلت کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں:منیر قمر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کی سیاست میں مداخلت کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا متفقہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم منظور کرنا ملک کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے جوتمام محب وطن سیاسی جماعتوں نے ملکر عبور کیا ہے پارلیمان نے ملک میں آئینی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کی نئی مثال قائم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن