شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ضلع کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے جنہیں نمٹانے کیلئے ضلع پولیس موثر لائحہ عمل اختیار کرنے کو تیار نہیں جس سے متاثرہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے جو مایوس کن امر ہے۔