شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدرنے کہا ہے کہ حکومت موثر کارکردگی کے جھوٹے دعوے کرکے اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی پاکستانی قوم باشعور ہے جو حکمرانوں کی تمام چالوں اور ہتھکنڈوں سے پوری طرح آگاہ ہے اقتدار پر مسلط حکمران ٹولہ ملکی مفادات کی خاطر نہیں بلکہ اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی تکمیل کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔