قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈکیتی،چوری اورراہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے،موٹرسا ئیکل،موبائل فون،طلائی زیورات ودیگرسامان سے محروم کردیا۔تھانہ بی ڈویژن کے رہائشی محمد حبیب نے درخواست دی ہے رسولپوربوہڑ کے قریب سے چورموٹرسائیکل لے گئے ہیں۔تھانہ صدر قصور میں سید عبداللہ نے مقدمہ درج کروایاہے کہ نیو بس ٹرمینل کے قریب دو ڈاکوؤں نے رقم اوردوموبائل فون چھین لئے ہیں۔