پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دیدی۔پشاور ہائیکورٹ نے 14 روز تک بشریٰ بی بی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔بشریٰ بی بی کے خلاف چاروں صوبوں میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی مقدمات معلوم نہیں، تفصیل فراہم کرکے گرفتار نہ کیا جائے۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ بشریٰ بی بی میرا خیال ہے خیبرپختونخوا میں کوئی مقدمہ نہیں ہوگا، جی خیبرپختونخوا میں نہیں ،اسلئے یہاں آئی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اگر یہاں کوئی کیس نہیں تو کیا ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں،قانون اور آئین ہر شہری کو تحفظ کا یقین دلاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پہلے بھی حفاظتی ضمانتیں دی، عدالت نے نیب، ایف آئی اے سمیت تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دیدی
Oct 29, 2024 | 12:22