لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے ،ایک ہفتہ میں 883، رواں سال اب تک 5277 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 123 جبکہ لاہور سے7ڈینگی کے کیس رپورٹ اٹک سے3جبکہ فیصل آباد سے2کیس رپورٹ ہوئے۔چکوال، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ،راولپنڈی سے ڈینگی کے باعث ڈیتھ کا ایک کیس رپورٹ ہوا ۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کےمزید140کیسز رپورٹ
Oct 29, 2024 | 12:24