طلبہ بہتر مستقبل کیلئے ایمان تنظیم اور اتحاد کو شعار بنائیں، سردار سلیم حیدر

فتح جنگ (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں طلبہ بہتر مستقبل کیلئے ایمان تنظیم اور اتحاد کو شعار بنائیں انھوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے  ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج فتح جنگ کے یوم والدین کے موقع پربطور میں مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل حسنات احمد سپرا نے کالج کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے کیڈٹ کالجز میں فتح جنگ کیڈٹ کالج کی کارکردگی نمایاں رہی ہے تقریب میں حاجی ملک ریاست سدھریال،سابق چیئرمین سردا ر احسن علی خان،سپشل اسسٹنٹ ٹو گورنر سردار محمد علی خان، سائیں ملک عاقب علی،پیر قاسم شاہ سیالوی،پرنسپل ملک محمد مسکین ،سردار ظہیر خان کھٹڑ،سردار عمران حیدر مہورہ،سردار شوکت دھڑی،میڈم سدرہ بتول،ملک عبداللہ خان،سردار تیمور ہستال،مظہر حسین بابر سمیت محکمہ تعلیم کے افسران،طلبہ کے والدین،سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کیڈٹ کالج فتح جنگ کانتیجہ تمام کیڈٹ کالجز سے بہتررہاجس کیلیے  وہ طلبا اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے مستقبل کی بہتری کے لییایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اسی کے ذریعے وہ زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں انہوں  نے کہا کہ ان پر سب سے زیادہ حق اس علاقے کا ہے جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں اورکیڈٹ کالج فتح جنگ کوگورنر ہاس سے ہر ممکن تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں۔طلبا نے جمناسٹک اور دیگر جسمانی ورزشوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن