اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے دورہ لاہور کے دوران انکے اعزاز میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے اپنی رہائشگاہ پر پرضیافت کا اہتمام کیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا سمیت ملک کے سیاسی، اقتصادی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے نے ڈیرہ اسماعیل خان کلور کوٹ پل کی تعمیر کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پل دونوں صوبوں کے درمیان عوامی روابط اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، سردار سبطین نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور میانوالی سرائیکی وسیب کا حصہ ہیں ہمیں اس وسیب کے امن ترقی خوشحالی کے لیئے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی انہوں نے خیبرپختونخوا کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا کے وویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجنٹ ایجنڈا کو بھی سراہا, اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے پروقار ضیافت اور مہمان نوازی پر سردار محمدسبطین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان سیاسی تعلق کے ساتھ دوستی اور احترام کا گہرا رشتہ ہے ،سردار سبطین خان سینئر اور منجھے ہو سیاست دان ہیں اورملک و قوم کو درپیش چیلینجز سے نکالنے کیلئے سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدانوں کی اشد ضرورت ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور میانوالی سرائیکی وسیب کا حصہ ہیں، سردار محمد سبطینچ
Oct 29, 2024