سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ، بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائےگی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی۔ اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیا ل چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔قومی اسمبلی کے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری نے ایوان میں بل پیش کیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا اس موقغ پرکہنا تھا کہ یہ بل سینیٹ میں آگیا مگر اسے متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیا گیاتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ اگر بل کو کمیٹی میں بھیج دیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کی مرضی سے بل کو کمیٹی میں بھجوادیا تھا۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی تھی۔ گزشتہ دنوںقومی اسمبلی میں اپوزیشن کی مخالفت کے باعث بل کوموخر کیا گیا تھا۔ مجوزہ بل کے مندرجات کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافہ کیسز بیک لاگ کے باعث ضروری ہے اور ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جاسکے گا۔بل میں کہا گیاتھا کہ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباﺅ میں کمی ہوگی جبکہ ججز کی بڑی تعداد فیصلوں میں متنوع آرا کا باعث بن سکتی ہیں اور پاکستان کی طرز پر عدالتی نظام رکھنے والے بہت سے ممالک میں ججز کی بڑی تعداد ہے۔ اس لئے ججز کی تعداد میں اضافے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ فیصلے سامنے آسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن