نقل، ایس او پیز کی خلاف ورزی ،موبائل فون برآمدگی،11امیدواروں کیخلاف کیس 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امتحانی مراکز میں 2طالبات اور8طلبا پکڑے گئے،1سے موبائل فون برآمدہواجبکہ3امتحانی نگرانوں کو برطرف کر دیا گیا، چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیاکنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ جامع گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میں 8 امیدواروں،  امتحانی مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج فاروویمن ڈھوک کالا خان راولپنڈی میں 2 امیدوار نقل /امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر4لیاقت علی روڈ راولپنڈی میں ایک امیدوار سے موبائل فون برآمد ہونے پر ان تمام 11امیدواروں کے خلاف فوری طور پر یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کروایا اور مزید کارروائی کیلئے ڈسپلن برانچ کو بھجوادیا گیا جبکہ امتحانی عملے کی نااہلی، کوتاہی اور امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ جامع گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی کی تین نگران کو فوری طور پر برطرف کر کے نئی نگران تعینات کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن