عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے، طاہر عباس 

اسلام آباد( خبر نگار)  چیئرمین الھادی دستر خوان اینڈ ویلفیئر فورم طاہر عباس نے کہا ہے کہ27اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ جب بھارت نے سرینگر میں افواج اتارکر جارحیت کی بھارتی قبضہ کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں ۔ بھارت نے سرینگر میں افواج اتارکر جارحیت کی ہے ۔بھارت اپنی تمام طاقت کا استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے کم کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ عالمی برادری بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل اپنی افواج کے ذریعے کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے ۔ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے ۔ طاہر عباس نے کہاکہ بھارت فوری مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج واپس بلائے ۔ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق آزادی دیا جا ئے ۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر محبان کشمیر نے 27اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

ای پیپر دی نیشن