سی ڈی اے غیر قانونی گیسٹ ہائوسز کے خلاف سخت ترین آپریشن کرے ،ایم  اکرم فرید

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن  کے سینئر وائس چیرمین ، و صدر ہوٹل اینڈ موٹلز ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی نادرن ایریا ایم  اکرم فرید نے ہوٹلز نمائندگان کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہویے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے غیر قانونی گیسٹ ہائوسز کے خلاف سخت ترین آپریشن کرے سپریم کورٹ کے فیصلے اور حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب عامر فاروق نے  وا ضح طور پر رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاوسز کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم گیسٹ ہاوسز کی وجہ سے شہر کی ہوٹل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے اس سے پیشتر سپریم کورٹ کے  احکامات کی وجہ سے سی ڈی اے نے کاروائی شروع کردی تھی لیکن کچھ عرصے بعد یہ سلسلہ رک گیاجس کی وجہ سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام گیسٹ ہائوسز اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم ہیں اس بنا پر وہ یوٹیلیٹی کی تمام سہولیات بھی رہائشی ٹیرف پرحاصل کررہے ہیں اور سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، بیڈ ٹیکس سمیت ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی کی عدم ادائیگی سے حکومتی خزانے کو نقصان ہورہا ہے شہر کی ہوٹل انڈسٹری نہ صرف کمرشل ٹیرف کی بنیادوں یوٹیلیٹی بلز اور تمام حکومتی ٹیکسز ادا کر رہی ہیں بلکہ ایف بی آر، فوڈ                         ڈیپارٹمنٹ، سی ڈی اے، ہیلتھ اینڈ سیفٹی ،قانون نافذ کرنے والے اور تمام حکومتی اداروں کے پاس ہوٹل انڈسٹری  کا تصدیق شدہ                     ریکارڈ ہوتا ہیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوٹل انڈسٹری جو آئے دن کی ہڑتال، دھرنوں اور ملکی ابتر معاشی صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی بحرانی  صورتحال سے دوچار ہے اس کو بچانے کے لئے ان غیر قانونی گیسٹ ہائوسز کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن