اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی ہدایت پر 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ نے آبپارہ چوک میں اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی حفاظت کے لیے کردار ادا کیا 26 ویں آئینی ترمیم پر بلاول بھٹو زرداری کے اصولی موقف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری کی مفاہمانہ سیاست اوربلاول بھٹو کی ذہانت نے پاکستان پیپلز پارٹی کوایک بار پھر ملک کی بڑی سیاسی جماعت بنادیاہے اور عوام پیپلز پارٹی کی اعتدال پسندانہ سیاست کو سراہتے بھی ہیں بلاول بھٹو دور اندیش اور معاملہ فہم سیاستدان ہیں پیپلز پارٹی نے اس ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا اور ہمیشہ آئین پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں افتخار شہزادہ،راجہ شکیل عباسی،راجہ عمران اشرف،راشد چوہان،راجہ امتیاز،چوہدری اسد،ندیم مغل ،سردار نجم عباس،آغا محمد علی، عدنان شاہ،سہیل رومی سمیت خواتین اور کارکناں نے شرکت کی۔