اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا ،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے آئی جی اسلام آباد کو جرائم کیخلاف موثر کارروائیوں پر بریفنگ دی ،آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کیے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تجدید کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے اورفوجداری مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔
تمام افسران زیرتفتیش مقدمات میرٹ پر یکسو کریں ،آئی جی اسلام آباد
Oct 29, 2024