انوائرمینٹل کوالٹی سٹیڈرڈز کی خلاف ورزی پر 36گاڑیوں پرجرمانے

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ماحولیاتی نگرانی ٹیم کا شہر میں کریک ڈاؤن نیشنل انوائرمینٹل کوالٹی سٹیڈرڈز کی خلاف ورزی پر 36گاڑیوں پرجرمانے عائد کئے گئے شہر میں سموگ اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے نیشنل انوائرمینٹل کوالٹی سٹیڈرڈزلیپ ای پی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیغم عباس کی نگرانی میں اسلام آباد نے شہر کے داخلی راستوں پر ہیوی ٹریفک سے کاربن اخراج کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کی گئی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے انسپکشن پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اورانوائرمینٹل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جسکا مقصدآلودگی ،کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح، شور اور دھوئیں کااخراج سیاہ کاربن اخراج کی اور نتیجے کے طور پرگاڑیوں کے اخراج کی حد کے لیے نیشنل انوائرمینٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ سے تجاوز کی نگرانی کرکے اسے کنٹرول کرنا تھاپاک ای پی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اور دھند کو کم کرنے اور شہر کے مکینوں کے لیے صاف ہوا کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں

ای پیپر دی نیشن