کار سوار افرادنے فائرنگ کرکے میرے شوہر کو ناحق قتل کیا،اہلیہ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹائون نے سب انسپکٹر سید حیدر علی شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کے واقعہ کا بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا سید محمد علی شاہ نے بتایا کہ میرا بھائی سب انسپکٹر سید حیدر علی شاہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی کرولا کار میں ترامڑی میں سٹور سے سودا سلف خریدنے کے بعد گھر کے سامنے پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی میں فورا گیٹ کے باہر آیا بھائی ڈرائیونگ سیٹ پر خون میں لت پت پڑا تھا ان کی اہلیہ نے بتایا کہ مہران کار میں سوار افرادنے فائرنگ کرکے میرے شوہر کو ناحق قتل کیا ہے

ای پیپر دی نیشن