1177 ان فٹ گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کے لئے جاری مہم میں گزشتہ 63 روز کے دوران 1177 ان فٹ گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ضلعی ترجمان کے مطابق 9123 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کئے گئے قانون کی خلاف ورزی پر 98 لاکھ 68 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 745 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن