راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کرقومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا جو یکم نومبر تک جاری رہے گی،10لاکھ57ہزار756بچوں کو پولیوسے بچا کیلئے حفاظتی قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ 4 ماہ میں 2 بار ڈھوک دلال اور 3 بار صفدر آباد کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آیا ہے، کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی سیمپل کا پازیٹو ہونا خطرے کی علامت ہے جس سے بچنے کے لئے حفاظتی قطرے پلانانہایت ضروری ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں گھر گھر قطرے پلانے کے لیے 3 ہزار 717 موبائل ٹیمز فرائض سر انجام دیں گی،اسی طرح بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، مین بازاروں اور بچوں کی زیادہ آمد و رفت کے مختلف پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کے لیے 163 ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گے ہیں،ضلع بھر میں قائم 330 مراکز صحت پر بھی پولیو ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہو گی،245 یو سی ایم اوز اور 870 ایریا انچارج فرائض سر انجام دیں گے۔