راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 ملزمان گرفتار کر لئے سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا تھانہ صدر واہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر عبد الوکیل، ابوبکر، سلطان، گل آغا، یاسین، صادق، عبدالولی، شنواری خان، حسن، فرہاد، طیب، نور اللہ، قمر، ظفر، سلطان کو گرفتارکر لیا۔