راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمدکی گئی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری جانب اسلام آباد میں کوریئر آفس میں 4 کاروائیوں میں کراچی بھیجے جانے والے 4 پارسلز سے 32 کلو 400 گرام چرس برآمدکی گئی ،جامشورو ٹول پلازہ کے قریب سے 36 کلو چرس برآمدکرکیملزم گرفتارکر لیا،اسلام آباد میں ترنول پھاٹک کے قریب ملزم سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی کارروائیاں بھاری مقدار میں چرس برآمد
Oct 29, 2024