غذائی تحفظ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ،جدید زراعت کو فروغ دینا نا گزیر، شاہد نذیر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جی پی آئی شاہد نذیر نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہی وقت ہے کہ ہمیں پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے روایتی زراعت کو جدید زراعت میں تبدیل کرنا ہو گاتا کہ غذائی قلت سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں چائنا پاکستان تحقیقی و ترقیاتی مرکز برائے جدید زراعت و موثر پانی کی ٹیکنالوجیز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا یہ مرکز سنکیانگ کے قومی تحقیقی مرکز برائے موثر آبپاشی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی  اور جی پی آئی کے تعاون سے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں قائم کیا گیا جس کا مقصد باہمی تحقیق، علمی تبادلے، تکنیکی مظاہرے، عملی استعمال اور ہنر کی نشوونما کو فروغ دینا ہے مہمان خصوصی شاہد نذیر نے کہا کہ جی پی آئی، قومی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے سنکیانگ تیانئے(گروپ)کمپنی لمیٹڈ کے پروگرام مینیجر ڈنگ لیان جون نے کہا کہ تیانئے گروپ مرکزی لائن کے طور پر موثر اور پانی بچانے والی زراعت، زمین و بیج کی بہتری اور فصلوں میں ہمہ جہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گا۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور اس سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز پانی کے موثر استعمال کے ساتھ پاکستان کی زراعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن