راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فوکل پرسن ڈینگی مہم بیگم تحسین فواد کی کاوش سے راولپنڈی اور اسلام اباد میں ڈبل ڈیکر بسوں پر ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی، جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رانا شاہد،الشفا ائی ٹرسٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ, 1122, سول ڈیفنس ،الخدمت فانڈیشن کے صدر، نو رائٹ ٹرسٹ ،آئمہ ٹرسٹ، ڈی سی ویلفیئر ،یوتھ ہیلتھ ویو سوسائٹی، اولڈ ہوم ،ہم وسیلہ، نیشن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، سعدی فانڈیشن، سیور فوڈ ٹیم سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان ان کے ہمراہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائیف سیورز ویلفیئر آورگنائزیشن کے صدر وسیم علی ملک نے کہا کہ آج مختلف سماجی اور سرکاری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے کا مقصد باہمی اتفاق کو فروغ دینا ہے،تاکہ مل کر مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ ہم سب مل کر صحت مند اور مضبوط پاکستان بنائیں گے۔ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن ڈینگی مہم بیگم تحسین فواد نے کہا کہ ڈینگی سے احتیاط نہ برتی گئی تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔