سینئر ٹریفک وارڈن پر الزام تراشی، سوزوکی ڈرائیور کاسوشل میڈیا پر چلنے والی خبر سے انکار

Oct 29, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سوشل میڈیا پر سینئر ٹریفک وارڈن پر الزام تراشی کرتے ہوئے سوزوکی ڈرائیور کی جانب سے لگائے گئے سنگین نوعیت کے الزمات کا معاملہ انکوائری میں نمٹ گیا ترجمان سٹی ٹریفک پولیس  نے کہا کہ واقعہ کا علم ہونے پر سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا واقعہ کی انکوائری میں سینئر ٹریفک وارڈن عدیل منا پر کریشن کے الزامات لگائے گئے جنہیں ڈرائیور ثابت نہ کرپایا اور ویڈیو بیان میں کہا کہ کرپشن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر سے انکارکرتاہوں سوزوکی ڈرائیور نے کہا کہ سینئر ٹریفک وارڈن عدیل کے چالان کرنے اور رویہ پر صرف میرا اختلاف تھا جس کی دادرسی انکوائری آفیسر اور سینئر ٹریفک وارڈن عدیل نے کر دی ہے مزید کسی قسم کی کاروائی نہین کرنا چاہتا۔

مزیدخبریں