اسلام آباد(خبرنگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اردوکے زیر اہتمام نقدو تفہیم ادب کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کی یونیورسٹی سے مدتِ ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہونے پر ان کی علمی، ادبی اور تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا اگست 2023 میں اکادمی ادبیاتِ پاکستان کی پہلی خاتون صدرنشیں کیطور پر تعینات ہونے سے قبل ڈاکٹر نجیبہ عارف مذکورہ یونیورسٹی میں بطور ڈین خدمات سرانجام دے رہی تھیں کانفرنس چار سیشنز پر مشتمل تھی جس میں ملک بھر سے نام ور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ انھوں نے ڈاکٹر نجیبہ کے اوصاف اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسلامی یونیورسٹی شعبہ اردوکے زیر اہتمام تفہیم ادب کانفرنس
Oct 29, 2024