اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے آج منگل کے روز بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں شدید بم باری کی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے مواصی کی سمت گولے داغے۔ادھر غزہ شہر کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے نیچی پروازیں کیں اور آتش گیر غبارے بھی چھوڑے۔ اس دوران میں شہر کے شمال مغربی حصے پر توپوں سے گولہ باری بھی جاری رہی۔اسی طرح غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے مغربی حصے پر بھی توپوں کے گولے داغے گئے۔رواں ماہ چھ اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں نیا حملہ شروع کیا۔ فلسطینی شہری دفاع کے مطابق تین ہفتوں کے دوران میں تقریبا 800 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔جبالیا کمیپ سےفلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "انروا" کے مطابق اسرائیلی حملوں کے سبب جبالیا کیمپ سے 20 ہزار فلسطینی فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ فرار ہونے والوں میں انروا کی پناہ گاہوں میں موجود افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 43020 ہو چکی ہے۔ ان کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 101000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز جاری کیے۔