اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے روز کہا، "اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کو اسرائیل میں کام کرنے سے روکنے کا جو قانون نافذ کیا گیا ہے، اس کے "مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔"انہوں نے ایک بیان میں کہا، "انروا کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے حل اور پورے خطے میں امن و سلامتی کے لیے ان قوانین کا نفاذ نقصان دہ ہو گا۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا، انروا ناگزیر ہے۔"گوٹیرس نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے سامنے لائیں گے۔
انروا ’ناگزیر‘ ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں: سربراہ اقوامِ متحدہ
Oct 29, 2024 | 15:07