سعودی عرب: بحیرہ احمر میں واقع شیبارا ریزورٹ نومبر میں کھل جائے گا

Oct 29, 2024 | 15:14

سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی، جو دنیا میں قابل تجدید سیاحت کے سب سے زیادہ اہم منصوبوں کی ڈویلپر ہے، نے پرتعیش شیبارا ریزورٹ کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بحیرہ احمر میں اس کا چوتھا ریزورٹ ہے جو اگلے نومبر سے زائرین کو وصول کرنا شروع کردے گا۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ریزورٹ میں 73 غیر معمولی تیرتے اور بیچ ولاز موجود ہیں جو ایک مختلف شکل کے ساتھ ایک نئے آئیکون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس جیسے ریزورٹ کی دنیا میں مثال نہیں ملتی جس میں پانی پر تیرنا اور بیچ ولاز شامل ہیں۔   
شیبارا ریزورٹ کا ایک خوبصورت منظر
مشہور سرکلر سٹینلیس سٹیل کے تیرتے ولا قدرتی ماحول اور پھلتے پھولتے مرجان کی چٹانوں کو مجسم کر رہے ہیں۔ سمندر کے نیچے پانی، آسمان اور حیرت انگیز سمندری زندگی کی عکاسی ہو رہی ہے۔ شیبارا پہلا ریزورٹ ہے جس کی ملکیت اور انتظام ریڈ سی انٹرنیشنل کے پاس ہے۔ یہ ریزورٹ ایک منفرد ہم آہنگی فراہم کرے گا جو عیش و آرام، پائیداری اور جدت کو یکجا کرے گا۔ اس سے لگژری سیاحت کے تصور کی نئی تعریف سامنے آئے گی۔ یہ ریزورٹ ایک شاندار سمندری فطرت تک براہ راست رسائی بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ اس کے زائرین بحیرہ احمر کے خالص پانیوں میں غوطہ خوری سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سعودیہ عرب کا شیبارا ریزروٹ
بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک مراعات یافتہ مقام پر شیبارا کے 73 تیرتے ولا پانی کے اوپر اور ساحل سمندر پر چمک رہے ہیں۔ ان کے ڈیزائن کی بدولت فیروزی سمندری پانیوں پر موتیوں کے ہار کی نظر سے متاثر ہو کر شیبارا مستند سعودی مہمان نوازی کی عکاسی کر رہا ہے۔ اپنے زائرین کو منفرد اور ناقابل فراموش تجربات پیش کرے گا جو مہمان نوازی اور سخاوت کی اقدار کی عکاسی کر رہا ہوگا۔چاروں طرف قدرتی خوبصورتی کے ساتھ شیبارا ریزورٹ اپنے زائرین کو ایک پرتعیش سیاحتی تجربے میں غرق ہونے کی دعوت دیتاہے۔ اس کی ممتاز سہولیات جدید فٹنس سینٹر سے شروع ہو کر میکلین سٹارڈ جیسے بین الاقوامی باورچیوں کے غیر معمولی پکوان کے تجربات تک کو محیط ہیں۔ زائرین کے لیے گرم دھوپ کے نیچے اور ساحل سمندر کی نرم سفید ریت میں پرجوش ہونے کے لیے 5 پرتعیش کمروں کے ساتھ فطرت سے ہم آہنگ ایک ’’ سپا‘‘ بھی بنایا گیا ہے۔غیر معمولی ڈیزائن کے ساتھ ریزورٹ کا منفرد فن تعمیر جزیرے کے قدرتی ماحول کے ساتھ مل جاتا ہے ۔ پائیداری کے لیے ایک اہم نقطہ نظر کے ذریعے سٹینلیس سٹیل کے ولا کی سرکلر شکلیں افق کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔ اس ریزورٹ میں اس کا اپنا سولر پاور پلانٹ اور مربوط سہولیات کا ایک گروپ بھی شامل ہے ۔ یہ ریزورٹ ریڈ سی انٹرنیشنل کے ایک سرکردہ ڈویلپر کی حیثیت سے ذمہ داری کے عزم کی عکاسی کر رہا ہے۔شیبارا ریزورٹ ساحل سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور بحیرہ احمر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 30-40 منٹ کی سمندری سواری یا 30 منٹ کی سمندری جہاز کی پرواز کے ذریعے اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ویران مقام اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے سال بھر معتدل درجہ حرارت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں