لاہور فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا

لاہور : پنجاب کا دارلحکومت لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے. شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 523 تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورفضائی آلودگی کاگڑھ بن گیا ، بھارت کے مشرقی علاقے سے چلنے والی آلودہ ہوا کے منفی اثرات کے باعث لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں پھر سے غیر معمولی اضافہ ہوا۔عالمی ویب سائٹ نے بتایا کہ شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس523کو چھونے لگا، جس کے باعث دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سب سے آگے ہیں۔سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ 1کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوالاہور کی جانب چل رہی ہے، عوام سے درخواست ہےماسک کااستعمال لازمی کریں۔راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ لاہورکےشہریوں نے10دن سےاسموگ کےخاتمے کیلئےعملی کردار ادا کیا، کوڑے کو اگ لگانے،گاڑیوں کے دھویں میں خاصی کمی آئی ، 28دن میں 2500دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کوروکا گیا جبکہ 469فیکٹریاں سیل ،بھٹےمسمار،318ایف آئی آرز درج کی گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 دن تک بارش کے امکانات موجود نہیں۔دوسری جانب لاہور میں بغیر ترپال اور حفاظتی تدابیر کے ٹریکٹر ٹرالیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا ہیوی ٹریفک کومقررہ اوقات سے قبل شہرمیں داخلےکی اجازت نہیں. رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی سات سواسی گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ ریت، مٹی اوردیگرماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن