حکومتِ سندھ کا دیوالی پر تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

Oct 29, 2024 | 17:26

ویب ڈیسک

کراچی : حکومت سندھ نے یکم نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں دیوالی کے موقع پر یکم نومبر بروز جمعہ کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور ورکرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیوالی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ چھٹی کا اطلاق نہ صرف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر ہوگا .بلکہ مجاز حکام پر بھی ہوگا، اس بات کو یقینی بنایا جائے ہندو ملازمین اس اہم موقع کو اپنے خاندانوں اور برادریوں کے ساتھ منا سکیں۔

خیال رہے ہندوؤں کی ایک بھاری اکثریت سندھ کے دیہی علاقوں میں رہتی ہے. ہندوؤں کی بہت زیادہ آبادی سانگھڑ اور تھرپاکر اضلاع میں ہے جن کی سرحد بھارت سے ملتی ہے۔

واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے.اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتا ہے.اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔اس حوالے سے اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک کے حساب سے منایا جاتا ہے. گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

مزیدخبریں