سربراہ  پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سے روسی وفد کی ملاقات

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے اعلیٰ سطح وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی.وفد کی قیادت روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں دونوں فریقین میں فوجی، صنعتی تعاون کے فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں، پی اے ایف آلات کیلئے تکنیکی معاونت پر بات چیت ہوئی. ایئرچیف نے روس کیساتھ فوجی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایئرچیف نے تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون پر توجہ دی.کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے پاک فضائیہ میں حالیہ متاثرکن پیشرفت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع نے پاکستان کیساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعاون مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا. پی اے ایف آلات کیلئے تکنیکی معاونت کے ذریعے دفاعی شراکت داری مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن